روسی وزیر خارجہ اور پاکستانی سفیر کی ملاقات، غزہ اور مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ماسکو (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ بورڈ آف پیس کے سلسلے میں پاکستان اور روس نے ماسکو میں مشاورت کا آغاز کر دیا جس کے تحت روس کا غزہ پیس بورڈ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔روسی وزیر خارجہ اور پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کے درمیان ملاقات میں غزہ اور مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔