حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بیک ڈور رابطے ختم سپیکر کا مذاکراتی کمیٹی ختم کرنے سے انکار

پی ٹی آئی رہنماؤں نے سپیکر پر زور دیا تھا  وہ جوڈیشل کمیشن قائم کروا دیں تو مذاکرات دوبارہ شروع ہو جائیں گے ‘حکومت نے مطالبہ تسلیم نہ کیا

اسلام آباد (آن لائن)حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے بیک ڈور رابطے بھی ختم ہوگئے، تحریک انصاف  نے  مذاکرات کے لیے سپیکر سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے فیصلے کے باوجودمذاکراتی کمیٹی ختم کرنے سے انکار کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر اورپارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر سپیکر قومی اسمبلی سے رابطے میں تھے، دونوں رہنماؤں نے سپیکر پر زور دیا تھا کہ وہ جوڈیشل کمیشن قائم کروا دیں تو مذاکرات دوبارہ شروع ہو جائیں گے، سپیکر نے اپوزیشن کا یہ مطالبہ حکومت تک پہنچایا تھا تاہم حکومت نے مشروط مذاکرات کو بلیک میلنگ قرار دے دیا تھا،دوسری جانب سپیکر ایاز صادق نے تحریک انصاف کے فیصلے کے باوجود مذاکراتی کمیٹی ختم کرنے سے انکار کر دیا