ملک دشمن عناصر کو ترقی برداشت نہیں:وزیرِاعظم

ملک دشمن عناصر کو ترقی برداشت نہیں:وزیرِاعظم

وزیراعظم شہباز شریف سے ایک وفد نے ملاقات کے دوران بجلی کی قیمتوں میں کمی اور بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے بات چیت کی۔

شرکاء نے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ حکومتی معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی وزیراعظم کی کاوشوں کو سراہا۔وفد نے وزیراعظم کی قیادت میں معاشی اشاریوں میں بہتری کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ملکی ترقی اور گورننس کی بہتری میں میڈیا اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔شرکاء نے مزید کہا کہ ملک کو اس وقت سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے اور اس کے لیے حکومت کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ عوامی مسائل حل ہوں اور ترقی کا سفر جاری رہے۔