واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹر کرس وان ہولن کوحال ہی میں امریکا سے ملک بدر کیے گئے سیلواڈور کے تارکین وطن کلمار ابریگو گارشیا سے ملاقات کے لیے ایل سلواڈور کا سفر کرنے پر ایک احمق قرار دیا۔ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ میری لینڈ کے سینیٹر کرس وان ہولن کل ایک بے وقوف کی طرح نظر آئے جب وہ ایل سلواڈور میں جعلی نیوز میڈیا یا کسی کی توجہ کے لیے بھیک مانگ رہے تھے۔