جلد عوام سے رابطہ مہم شروع کریں گے، فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کیا جائے گا،میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد( آ ئی این پی) پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ملک میں خانہ جنگی کو فروغ نہ دیا جائے، کنگرو کورٹ کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کریں گے،جلد عوام سے رابطہ مہم شروع کریں گے،اس فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر جبر کا نظام چل رہا ہے، عمران خان کو ایک ایسے مقدمے میں سزا دی گئی ہے جس میں عمران خان نے کسی قسم کا کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا۔