جلد عوام سے رابطہ مہم شروع کریں گے:سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد ( آ ئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتیں کنگرو کورٹس کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کریں گے‘ جلد عوام سے رابطہ مہم شروع کریں گے اس فیصلے کو اعلی عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔وہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر جبر کا نظام چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ایک ایسے مقدمے میں سزا دی گئی ہے جس میں عمران خان نے کسی قسم کا کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا۔