سینیٹر فیصل جاوید کا بانی پی ٹی آئی کو شفا ء انٹرنیشنل آئی ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ

بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے کوئی مطالبہ نہیں کیا ،سابق وزیر اعظم اور اس قوم کے ہیرو ہیں
 اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا میں سینیٹر فیصل جاوید نے بانی پی ٹی آئی کو علاج کیلئے فوری طور پر شفا ء انٹرنیشنل آئی ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔جمعہ کو ایوان بالا میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے کوئی مطالبہ نہیں کیا ہے وہ سابق وزیر اعظم اور اس قوم کے ہیرو ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت حکومتی جماعت کے خاندان بھی عمران خان کیلئے دعائیں کرتے ہیں کیا قومین اپنے ہیروز کے ساتھ ایسے سلوک کرتی ہیں انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی پر بوگس مقدمات بنے جن کو عدالتوں نے اڑا دیا ان کو ناحق قید میں رکھا گیا اور پارٹی کا نشان چھین لیا مگر اس کے باوجود بھی عوام نے عمران خان کے امیدواروں کو ووٹ دیا انہوں نے کہاکہ ایک جانب ناحق قید جبکہ دوسری جانب ہم عدالتوں سے انصاف مانگتے پھر رہے ہیں