بگن میں آپریشن جاری، بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد

 معاہدے کے مطابق شرپسندوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی،ضلعی انتطامیہ
پشاور(آئی این پی )کرم کے علاقے بگن میں جاری آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کرلیے گئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرم کے علاقے بگن میں 19سے 21جنوری تک ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سکیورٹی اداروں نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کی جس دوران بڑی تعداد میں غیرقانونی ہتھیار برآمد ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مقامی عمائدین اور لوگوں نے آپریشن کے دوران تعاون کیا اورمعلومات کی فراہمی کویقینی بنایا، یہ کامیابی علاقے میں دیرپا امن کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فریقین کے دستخط شدہ معاہدے کے مطابق شرپسندوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی۔