کاش پاکستان کے پاس فیلڈ مارشل جیسا جمہوری لیڈر ہوتا:فیصل واؤڈا

کاش پاکستان کے پاس فیلڈ مارشل جیسا جمہوری لیڈر ہوتا:فیصل واؤڈا

سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ کاش پاکستان کے پاس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جیسے جمہوری لیڈر بھی ہوتے، کیونکہ نہ ماضی میں کوئی ایسا لیڈر تھا، نہ آج ہے اور نہ ہی مستقبل میں نظر آ رہا ہے۔

بھارتی شکست اور امریکی پابندی
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو جنگ میں شکست اور امریکی ٹیرف کے بعد کالعدم بی ایل اے پر امریکی پابندی فیلڈ مارشل کی ایک اور بڑی کامیابی ہے۔ فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دینے کا مطلب بھارت کو دہشت گرد قرار دینا ہے۔

فیلڈ مارشل کی بین الاقوامی قابلیت
انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل نے اپنی قابلیت کو بین الاقوامی سطح پر ثابت کر دیا ہے اور اب دیکھنا ہے کہ اس کے بعد کیا ہوتا ہے۔