’مودی کو گالی دینے والوں کو کمبل نہیں ملے گا‘: بی جے پی رہنما کا مسلم خواتین سے امتیازی سلوک کا انکشاف

’مودی کو گالی دینے والوں کو کمبل نہیں ملے گا‘: بی جے پی رہنما کا مسلم خواتین سے امتیازی سلوک کا انکشاف

بھارتی ریاست راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رکنِ پارلیمنٹ سکھبیر سنگھ جونپوریہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

 اس ویڈیو میں انہیں کمبل تقسیم کرنے کے دوران مسلم خواتین کو کمبل دینے سے انکار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں، سکھبیر سنگھ خواتین سے ان کا نام پوچھتے ہیں، اور جب ایک خاتون کا مسلم نام بتایا جاتا ہے، تو وہ اپنے معاونین کو ہدایت دیتے ہیں کہ اسے کمبل نہ دیا جائے۔اس دوران، وہ کہتے ہیں کہ جنہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف گالیاں دیں ہیں، انہیں کمبل لینے کا کوئی حق نہیں۔ویڈیو کے آخر میں، دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خواتین کو وہاں سے چلے جانے کو بھی کہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس رویے پر کچھ لوگ اعتراض بھی ظاہر کرتے ہیں، اور اس ویڈیو کے اختتام پر تنقید کی جا رہی ہے۔یہ واقعہ سماجی اور سیاسی حلقوں میں حساس موضوع بن گیا ہے، اور مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔