شہرت کی بجائے فن سے سچائی پسند کرتی ہوں:مادھوی ڈکشٹ

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی ڈانس کوئین اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ شہرت کی بجائے فن سے سچائی پسند کرتی ہوں۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں مادھوی ڈکشت نے کہا کہ مجھے کبھی شہرت کھونے کا خوف نہیں ہوا کیونکہ شہرت میری زندگی کا ایک حصہ ہے تاہم میں اپنے فن سے کتنی مخلص ہوں یہ کسی بھی چیز سے زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسٹارڈم کی فکر کرنے کے بجائے اپنے فن کے ساتھ سچے رہنے کے بارے میں زیادہ فکر مند ہیں۔ شہرت نشہ آور ہو سکتی ہے کچھ لوگ شہرت کے عادی ہوسکتے ہیں، وہ اس کے بغیر نہیں رہ سکتے لیکن میرے لیے شہرت سے زیادہ کام کے ساتھ مخلص ہونا اہم ہے۔