اسلام آباد (شوبز ڈیسک)اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ وہ ہمیشہ آرام دہ لباس پہننا پسند کرتی ہیں انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بیسٹ ڈریسڈ سلیبریٹی کی فہرست میں شامل ہونا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے لیکن انہوں نے اس حوالے سے کبھی کوئی تردد نہیں کیا وہ جس لباس میں آرام دہ محسوس کرتی ہیں وہ زیب تن کر لیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات وہ آخری وقت میں آکر یہ فیصلہ کرتی ہیں کہ انہوں نے کیا پہننا ہے۔