نالی بنانے پر تصادم، شہری قتل

 55سالہ منیر احمد پر آصف اور ساتھیوں نے فائرنگ کی ،تشدد سے نامعلوم شخص مارا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)سندر میں نالی بنانے کے تنازع پر جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل ہوگیاملزمان آصف وغیرہ کی فائرنگ کے نتیجے میں 55 سالہ منیر احمد جاں بحق ہو گیا۔فائرنگ سے عدیل نامی شخص بھی زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم آصف کو گرفتار کرلیا ہے ۔علاوہ ازیں لاہور میں ہی ایک نامعلوم شخص مبینہ طور پر تشدد کے باعث جان کی بازی ہار گیاتاہم تاحال اس کی شناخت نہیں ہوسکی