چک امرو (خصوصی رپورٹ)ستھرا پنجاب میں خدمات انجام دینے والے سینیٹری ورکر نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔ ورکر شکیل مسیح کو دوران ڈیوٹی صفائی کرتے ہوئے محلہ انصاریاں شکرگڑھ نالی سے سونے کی دو انگوٹھیاں ملیں۔ شکیل مسیح نے فوری طور پر معاملہ سے اپنے سپروائزر کو آگاہ کیا جس کے بعد شفاف طریقے سے تحقیقات کی گئیں۔ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ انگوٹھیاں ایک شہری احسن غوری کی ہیں۔ تصدیق مکمل ہونے پر شکیل مسیح نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں سونے کی انگوٹھیاں اصل مالک کے حوالے کر دیں۔ انگوٹھیاں واپس ملنے پر احسن غوری نے شکیل مسیح کی دیانت داری کو سراہتے ہوئے اسے نقد رقم انعام بھی دی۔