جنوبی افریقا کے سابق کپتان نے پاکستانی بیٹر بابراعظم کے بیٹنگ آرڈر میں تنزلی کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا یہ فیصلہ حکمت عملی کے مطابق درست تھا، کیونکہ ٹی20 کرکٹ میں ابتدائی 6 اوورز میں تیز رفتار اسٹرائیک ریٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ڈوپلیسی کا مزید کہنا تھا کہ کلاسیک اسٹروک کھیلنے والے کھلاڑی جیسے بابراعظم کبھی کبھار اس رفتار کے تقاضوں سے پیچھے رہ جاتے ہیں، اور ہیسن نے بابراعظم کی مہارت اور صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں بہترین کردار دیا ہے، جس سے ان کی اہمیت کم نہیں ہوتی۔
یاد رہے کہ حالیہ عرصے میں بابراعظم کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجا جا رہا تھا، مگر نمیبیا کے خلاف اہم میچ میں اسے الیون میں شامل کیا گیا تھا، مگر اس کے باوجود انہیں بیٹنگ کے لیے موقع نہیں ملا۔ اس فیصلے پر تنقید بھی ہوئی تھی، لیکن جنوبی افریقی سابق کپتان کا کہنا ہے کہ یہ حکمت عملی درست ہے اور بابراعظم کی صلاحیتیں نظر انداز نہیں کی جا رہیں۔