امریکا میں تاریخ کا ممکنہ بدترین طوفان، 2 کروڑ سے زائد لوگوں کے متاثرہونے کا خدشہ، ہزاروں پروازیں منسوخ

امریکا میں تاریخ کا ممکنہ بدترین طوفان، 2 کروڑ سے زائد لوگوں کے متاثرہونے کا خدشہ، ہزاروں پروازیں منسوخ

واشنگٹن اور شمال مشرقی امریکہ کے متعدد ریاستوں میں شدید الرٹ جاری کردیا گیا ہے کیونکہ ایک طاقتور اور تباہ کن بم سائیکلون کی پیشگوئی کی گئی ہے جو پورے I-95 کوریڈور میں 18 سے 24 انچ تک برف باری لانے کے لیے تیار ہے۔

یہ طوفان نہ صرف شدید برف باری کا سبب بنے گا بلکہ ہواؤں کی رفتار 70 میل فی گھنٹہ تک پہنچنے کا خدشہ ہے، جس کی وجہ سے لاکھوں انسانی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس طوفان سے پہلے ہی فضائی ٹریفک درہم برہم ہو چکی ہے، اور اب تک تقریباً 7 ہزار پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں نیویارک، بوسٹن، نیو جرسی، فلاڈیلفیا، بالٹی مور اور واشنگٹن ڈی سی شامل ہیں۔پانچ سے زیادہ ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، اور شہریوں کو سخت احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ نیو یارک، بوسٹن اور فلاڈیلفیا میں برفباری کے اندازے 18 سے 24 انچ تک ہیں، جبکہ واشنگٹن ڈی سی اور بالٹیمور میں 5 سے 8 انچ برف کی توقع ہے۔

بعض علاقوں میں 2 فٹ سے زائد برف باری کی بھی پیشن گوئی کی گئی ہے۔طوفان کا اثر 600 میل سے زیادہ ساحلی علاقے پر پڑے گا، اور 29 ملین سے زائد امریکی شہری اس کی شدید وارننگ کے تحت ہیں۔ اس طوفان کا اثر زندگی کے ہر شعبے پر پڑنے کا امکان ہے، اور شہریوں کو سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ موسمی صورتحال شمال مشرقی ساحل پر زندگی کو تقریباً مفلوج کرنے والی ہے، اور دنیا کی نظریں اس کی تازہ ترین صورتحال پر مرکوز ہیں۔