فیصل آباد میں پولیس کانسٹیبل نے گھریلو ناچاقی پر خودکشی کر لی

فیصل آباد میں پولیس کانسٹیبل نے گھریلو ناچاقی پر خودکشی کر لی

فیصل آباد کے تھانہ صدر کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پولیس کانسٹیبل عمر حیات نے خودکشی کر لی ہے۔

 متوفی کانسٹیبل، جوڈیشل گارڈ پر تعینات تھے، ایک سال قبل لیڈی کانسٹیبل سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔گھریلو ناچاقی اور اس معاملے پر لیڈی کانسٹیبل بیوی کی طرف سے عمر حیات کے خلاف درخواست دائر کرنے کے بعد، دونوں کے درمیان کشیدگی بڑھی۔ اس ذہنی دباؤ اور پریشانی کے سبب، عمر حیات نے دل برداشتہ ہو کر چھت سے پھندا لگا کر اپنی جان لے لی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی عمل میں لائی اور لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔