ی آئی اے کی بولی جیتنے والا قومی ایئر لائن کا شاندار ماضی بحال کرے گا:گوہر اعجاز

ی آئی اے کی بولی جیتنے والا قومی ایئر لائن کا شاندار ماضی بحال کرے گا:گوہر اعجاز

سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ آخر کار آج پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی ہو رہی ہے، اور بولی جو بھی جیتے، جیت پاکستان کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے شاندار ماضی کی بحالی کے لیے وہ اپنا تن، من اور دھن قربان کرنے کو تیار ہیں۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ بولی جیتنے والا پی آئی اے کی عظیم میراث اور شاندار سلوگن کو دوبارہ بحال کرے گا۔سابق وزیر نے مزید کہا کہ نجکاری کمیشن نے پاکستان کے بڑے بزنس گروپس کو بولی میں شامل کرنے کے لیے بہترین کوششیں کی ہیں اور بزنس گروپس کو پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز اور منیجمنٹ کی پیشکش کی گئی ہے۔

گوہر اعجاز نے بتایا کہ گذشتہ 20 سال میں پی آئی اے کو 800 ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے قومی ایئر لائن کو شدید مالی مشکلات کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک محب وطن پاکستانی کے طور پر وہ تمام وسائل قومی مفاد کے لیے حاضر ہیں اور پی آئی اے بہت جلد عظمت کی اڑان بھرے گی، جس پر پوری قوم فخر محسوس کرے گی۔