اشتیاق 1لاکھ 90ہزار ،نوید پونے 2لاکھ ، بابر ڈیڑھ لاکھ روپے سے محروم
گوالمنڈی ، فیکٹری ایریا سے 2 گاڑیاں ،مختلف علاقوں سے 3 موٹرسائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے ، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔ڈاکوئوں نے مانگامنڈی میں اشتیاق سے1لاکھ 90ہزار روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹاون میں نوید سے 1لاکھ75ہزار روپے اور موبائل فون،گڑھی شاہو میں کامران سے 1لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آٓباد میں بابر سے 1لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون، مصری شاہ میں مکرم سے1 لاکھ 40ہزار روپے اورموبائل فون لوٹ لیا۔ دوسری طرف نامعلوم افراد گوالمنڈی اور فیکٹری ایریا سے شہریوں کی 2 گاڑیاں جبکہ گلشن راوی ،شادمان اور ٹائون شپ سے 3 موٹرسائیکلیں چوری کرکے فرار ہو گئے۔