وارداتیں جاری، 5 شہریوں سے 10 لاکھ نقدی لوٹ لی گئی

 راشد سوا2لاکھ ،نسیم 2لاکھ 15ہزار اور جمشید 2لاکھ روپے سے محروم
 لوئر مال ، شمالی چھائونی سے گاڑیاں ، دیگر علاقوں سے 3موٹرسائیکل چوری 
لاہور(کرائم  رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ،ڈاکوئوں نے 5 شہریوں کو 10لاکھ سے زائد نقدی ، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا ۔ ڈاکوئوں نے غازی آٓباد میں راشد سے2لاکھ 25 ہزار و موبائل ،ساندہ میں نسیم سے 2لاکھ 15 ہزارو موبائل،سندر میں جمشید سے2لاکھ و موبائل،جوہرٹائون میں اکبر سے 1لاکھ 90 ہزارو موبائل ،لوہاری گیٹ میں شاہنواز سے1 لاکھ 75ہزار، موبائل ودیگر سامان لوٹ لیا۔لوئر مال،شمالی چھائونی سے2 گاڑیاں،قلعہ گجر سنگھ، اچھرہ اور ہربنس پورہ سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔