ایران میں 2 پاکستانیوں کی لاشیں وطن بھجوانے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سفیر نے ایران میں 2 پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان بھجوانے کا اعلان کردیا۔ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے ایکس پر پیغام دیتے ہوئے کہا جونہی سفارت خانہ کو معلومات موصول ہوئی ہم نے مرحوم ارمان اللہ کے متعلق تفصیلات اکٹھی کیں,ارمان اللہ کا انتقال ایران ترکی بارڈر کے قریب کھوئی کے مقام پر ہوا ہے, ان کی میت اس وقت مقامی ہسپتال میں محفوظ ہے,بظاہر لگتا ہے کہ ان کی وفات شدید سردی اور برف باری کے باعث ہوئی ہے, ہمیں شک ہے کہ مرحوم انسانی سمگلرز کے ہوس کا شکار ہوا ہے۔جلد از جلد ان کے جسد خاکی کو پاکستان بھجوائیں گے۔ پاکستانی سفیر نے کہا ایک بار دوبارہ درخواست ہے کہ ہمارے معصوم پاکستانی انسانی سمگلرز کے مکروفریب اور گھناونے جرائم سے بچیں۔