لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کی جانب سے امتحانات سے متعلق فیس میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے۔ وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم کو لکھے گئے خط میں صدر ایسوسی ایشن شبیر ہاشمی کا کہنا ہے کہ میٹرک امتحانات کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے۔امتحانات کو ماہ رمضان کے بعد منعقد کیا جائے۔سرٹیفکیٹ کی فیس ساڑھے پانچ سو سے بڑھا کر 1 ہزار روپے کردی گئی ،امتحانی فیس میں سپورٹس فنڈ نکالا جائے۔ داخلہ فیس جمع کر انے کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔