شوگر کے علاج کے لئے انقلابی دوا دریافت

نیویارک(آئی این پی)نیویارک یونیورسٹی لینگون ہیلتھ کے سائنس دانوں نے شوگر کے سنگین اثرات کو کم کرنے والی ایک نئی دوا دریافت کر لی ، جو مستقبل میں لاکھوں مریضوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہو سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق چوہوں پر کی جانے والی تجرباتی تحقیق میں یہ دوا، جس کا نام ریج فور زیڈ زیرو چھے آر  رکھا گیا ہے، سوزش کو کم کرنے، خلیاتی نقصان کو محدود کرنے اور دل و گردوں کی بہتر بحالی میں موثر ثابت ہوئی۔تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ دوا زخموں کے بھرنے کے عمل کو تیز کرتی ہے، جو شوگر کے مریضوں کے لیے ایک اہم مسئلہ ہے