29 ممالک میں مشنز کے سربراہوں کو پچھلے ہفتے مطلع کر دیا گیا تھا کہ ان کی مدت جنوری کے آخر میں ختم ہو جائے گی
واشنگٹن(آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے مختلف ممالک کے سفارت خانوں میں تعینات 30 کے قریب سفارت کاروں اور دیگر اعلی عہدوں پر تعینات حکام کو واپس بلا لیا ۔اس اقدام کو بیرون ملک سفارتی کاری کو ایک نئی شکل دینے کی ایسی کارروائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکہ فرسٹ ترجیحات سے ہم آہنگ ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ خارجہ کے دو سورسز نے شناخت نہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ 29 ممالک میں مشنز کے سربراہوں کو پچھلے ہفتے مطلع کر دیا گیا تھا کہ ان کی مدت جنوری کے آخر میں ختم ہو جائے گی۔ان تمام افراد نے سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں عہدے سنبھالے تھے اور صدر ٹرمپ کے دوسری بار عہدہ سنبھالنے کے بعد ابتدائی مہینوں میں ہونے والی کارروائی میں بچ گئے تھے جس میں سیاسی بنیادوں پر ہونے والی تقرریوں کو نشانہ بنایا گیا تھا