پنجاب پولیس کے210کرپٹ اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

عہدوں سے ہٹائے جانے والوں میں کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے افسر واہلکار شامل ہیں
لاہور(جابر وقاص)لاہور سے 42سمیت پنجاب بھر میں 8دنوں میں 210افسروں واہلکاروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا‘عہدوں سے ہٹائے جانے والوں میں کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے افسر واہلکار شامل ہیں۔پولیس ذرائع  کے مطابق سب سے زیادہ 41 کرپٹ افسروں واہلکاروں کو عہدوں سے ہٹادیا گیا۔کرپشن میں ملوث دیگر افسران پر خفیہ رپورٹس پر کاروائیاں کی جائیں گی۔آئی جی پنجاب نے انٹرنل اکاوٹیبلٹی برانچ کو بروقت کاروائیوں کی ہدایت کی ہے۔انٹی کرپشن کی جانب سے بھی کرپٹ ملازمین کیخلاف مقدمات کا اندراج کیاجارہا ہے