کوئٹہ (آئی این پی )کوئٹہ ایئرپورٹ پر پی ٹی آئی کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا، دونوں گروپوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ایئرپورٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوا،سالار کاکڑ اور دائود شاہ گروپ سابق ایم این اے امجد نیازی کے استقبال کیلئے جمع ہوئے تھے۔ دونوں گروپوں میں جھگڑا امجد نیازی کو اپنی اپنی گاڑی میں ساتھ لے جا نے پر ہوا،امجد نیازی کو سٹیٹ لائونج میں ٹھہرایا گیا، کچھ دیر بعد وہ ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئے۔