اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی کے پیر کو اجلاس میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی تقریر کے دوران اپوزیشن رکن اسمبلی اقبال آفریدی کی حکومتی رکن حنیف عباسی ے ہاتھا پائی ہو گئی۔ سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ بحث سمیٹ رہے تھے اس دوران پی ٹی آئی ارکان نے وزیر خزانہ کی جانب آنے کی کوشش کی تاہم حکومتی ارکان نے وزیرخزانہ کے گرد حصار بنا لیا۔پی ٹی آئی ارکان نے وزیر خزانہ کے سامنے احتجاج شروع کردیا ، ایوان میں نعرے بازی اور شورشراباکیاگیا ۔اس دوران اقبال آفریدی کی حنیف عباسی سے ہاتھا پائی ہوئی،تاہم دیگرارکان اسمبلی نے مداخلت کرکے بیچ بچا ئو کرایا۔