نوکری کے جھانسے میں اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی دم توڑ گئی

نوکری کے جھانسے میں اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی دم توڑ گئی

بہاولپور میں نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائی جانے والی لڑکی دم توڑ گئی۔

 اسپتال انتظامیہ کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشدد کے گہرے نشانات تھے اور اس کے گردے بھی فیل ہو چکے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 9 دسمبر کو لڑکی کو وکٹوریہ اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں چھوڑا تھا، جس کے بعد مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے پاؤں پر تیزاب بھی ڈالا گیا تھا۔ پولیس تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے اور مزید ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔