اپنے بچے آرام سے بیٹھے ہیں اور لوگوں کے بچے جیلوں میں رل رہے ہیں، مریم نواز

اپنے بچے آرام سے بیٹھے ہیں اور لوگوں کے بچے جیلوں میں رل رہے ہیں، مریم نواز

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ماں ہیں اور کسی بھی ماں کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ اپنے بچوں کے لیے ظلم کی حمایت کرے۔

 انہوں نے کہا کہ سیاست میں ان کی مخالفین کی تنقید اور پروپیگنڈا نے انہیں مزید مضبوط کیا ہے، اور اب ان کی کوئی بات نہیں چبھتی۔مریم نواز نے اسکالرشپ پروگرام کی تفصیلات بتائیں، جس کے تحت 2570 طلبہ کو اسکالرشپ دی جائے گی۔ ان میں سے 1660 اسکالرشپس پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے طلبہ کو اور 637 اسکالرشپس فیڈرل اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلبہ کو دی جائیں گی۔ یہ اسکالرشپس پنجاب کے 22 سال سے کم عمر طلبہ کے لیے ہیں جن کی ماہانہ آمدنی 3 لاکھ روپے سے کم ہو۔ اس پروگرام کے تحت 68 مختلف شعبوں کے طلبہ کے تعلیمی اخراجات حکومت ادا کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ تعلیمی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں اور طلبہ کو الیکٹرک بائیکس دینے کی اسکیم بھی شروع کی جا رہی ہے، جس کے لیے چینی کمپنیاں پنجاب میں مینوفیکچرنگ پلانٹس لگائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسکالرشپ پروگرام ایک تبدیلی کی علامت ہے جس کے ذریعے پنجاب حکومت نے پہلی بار نجی جامعات کے طلبہ کو بھی اسکالرشپ دینے کا آغاز کیا ہے۔