نادہندگی :کھاڑیاں والا سے 4ٹرانسفارمر اتار لئے گئے

دوران آپریشن آیا ورکاں گا ئوں میں 166افراد کیخلاف مقدمہ درج 
لاہور (کرائم رپورٹر  )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت کے مطابق ریجن بھر میں نادہندگان کیخلاف آپریشن جاری ہے۔اسی سلسلے میں شیخوپورہ سرکل کی کھاڑیاں والا سب ویڑن کے ایس ڈی او محمود علی نے اپنے سٹاف کے ساتھ پولیس کی ایلیٹ فورس کی مدد سے آیا ورکاں،کھیڑا اورترگیوالی گا ئوں میں آپریشن کیا۔دوران آپریشن آیا ورکاں گا ئوں میں 166افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی جو بجلی چوری کررہے تھے اور ان میں 1ملین کے ڈیڈ ڈیفالٹر جبکہ25لاکھ کے رننگ ڈیفالٹر تھے،اس گا ئوں کا200کے وی اے کا ٹرانسفارمر اتار لیا گیا۔ اسی طرح ترگیوالی گا ئوں میں 50 کے وی اے کے ٹرانسفارمر پر 3لاکھ کے ڈیڈ ڈیفالٹرز تھے اور15کے وی اے کے ٹرانسفارمر پر 5لاکھ کے رننگ ڈیفالٹرز جبکہ3لاکھ50ہزار کے ڈیڈ ڈیفالٹرز تھے ،دونوں ٹرانسفارمرز اتار لئے گئے،کھیڑا گا ئوں میں 168افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی گئیں، اس گا ئوں سے100کے وی ایکا ٹرانسفارمر اتار لیا گیا جس پر 5لاکھ کے رننگ ڈیفالٹرز جبکہ6لاکھ 70ہزار کے ڈیڈ ڈیفالٹرز تھے۔