لاہور(کرائم رپورٹر)غالب مارکیٹ پولیس نے اپارٹمنٹ کی چھت پر موجود خاتون سے نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق خاتون شام کے وقت اپارٹمنٹ کی چھت پر موجود تھی کہ ملزم عارف نے اسے اکیلا پا کر نازیبا حرکات کیں۔ پولیس نے واقعے میں ملوث سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور مزید کارروائی کے لیے کیس جینڈر سیل کے حوالے کر دیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے اور ان کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔