سوئی ناردرن نے درجنوں نادہندگان کے گیس میٹر اتار لئے

بوریوالا (خصوصی رپورٹ)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے بوریوالا میں گیس نادہندگان کے خلاف کریک ڈا ئون کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے درجنوں صارفین کے گیس میٹرز اتار لیے۔ذرائع کے مطابق ایس این جی پی ایل کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور ایسے صارفین کے گیس کنکشن منقطع کر دیے جنہوں نے اپنے واجبات ادا نہیں کیے تھے، اس دوران متعدد نادہندگان نے موقع پر ہی بقایاجات ادا کر کے اپنی گیس بحال کرا لی۔