محکمہ صنعت کاقرض سکیم شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور (کرائم رپورٹر )محکمہ صنعت پنجاب نے ایک قرض سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ انڈسٹری پنجاب بغیر گھر کی دستاویزات گروی رکھے شہریوں کو 10لاکھ روپے کا قرض فراہم کرے گا۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ انڈسٹری پنجاب نے اس سلسلے میں ایک سمری محکمہ خزانہ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔