چالان سسٹم کے ساتھ کریمینل ریکارڈ منسلک کرنے کی تیاری

لاہور(کرائم رپورٹر)چالان سسٹم کے ساتھ کریمینل ریکارڈ کا ڈیٹا منسلک کرنے کیلئے تیاری کرلی گئی ،ٹریفک پولیس چالان کے دوران ڈرائیور گاڑی کا کریمینل ریکارڈ چیک کر سکیں گے۔ذرائع کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی کا ٹریفک چالان ایپ میں کریمینل ریکارڈ کی سہولت کیلئے ورکنگ کا آغاز،رواں سال ٹریفک پولیس نے ماہانہ 4لاکھ سے ذائد گاڑیوں کو روک کر چالان کئے،گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں کا چالان کے ساتھ کریمینل ریکارڈ چیک ہونے سے جرائم میں کمی ہوگی۔