الو ارجن کے گھر پر حملہ، طلبہ کا معاوضے کے لیے احتجاج

الو ارجن کے گھر پر حملہ، طلبہ کا معاوضے کے لیے احتجاج

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے سپراسٹار الو ارجن کے گھر پر عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ نے حملہ کیا۔

وجہ:
طلبہ کا مطالبہ تھا کہ فلم ’پشپا 2‘ کے پریمیئر کے دوران بھگدڑ میں جاں بحق خاتون کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے۔
واقعہ:
حملہ آوروں نے گھر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، گملے توڑے، اور ٹماٹر پھینکے۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کر لیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق OU JAC کے اراکین ملوث ہو سکتے ہیں۔
الو ارجن کا ردعمل:
سپر اسٹار نے پہلے ہی متاثرہ خاندان کو 25 لاکھ روپے معاوضہ دینے اور زخمیوں کا علاج کروانے کا اعلان کیا تھا۔سوشل میڈیا پر مداحوں کو پرامن رہنے کی درخواست بھی کی تھی۔