برلن(آئی این پی )جرمنی میں کرسمس کے موقع پر اپنی کار سے شہریوں کو کچلنے والا طالب المحسن نفسیات کا ڈاکٹر ، وہ سابق مسلمان اور یورپ میں اسلام پھیلنے کا مخالف تھا۔۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالب المحسن نے تفتیش کاروں کو اپنے بارے میں بتایا کہ وہ ایک سابق مسلمان ہے اور اس کا تعلق سعودی عرب کے شہیر الھوف سے ہے۔50 سالہ ماہر نفسیات طالب المحسن نے مزید بتایا کہ وہ یورپ میں اسلام کے تیزی سے پھیلنے سے خائف اور غصے میں تھا۔گرفتار ملزم نے یہ بھی بتایا کہ وہ سعودی عرب کا شدید مخالف تھا اور اسی لیے 2006 میں جرمنی میں آکر بس گیا تھا کیوں کہ اپنے وطن میں محفوظ نہیں تھا۔جرمنی کے شہر برنبرگ میں پناہ گزین کی حیثیت سے رہنے والے طالب المحسن نے سعودی عرب سے جرمنی آنے والے تارکین وطن کی مدد کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی بنایا تھا۔