مزدہ کی رکشہ کو ٹکر سے شوہر، بیٹی، ساس اور سسر جاں بحق ہو گئے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر) ساندہ کے علاقے میں چند روز قبل پیش آنے والے دلخراش ٹریفک حادثے کا ڈراپ سین ہو گیامزدا گاڑی سے 4 افراد کو کچلنے والا ملزم پولیس نے ضلع نارووال سے گرفتار کر لیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا کے مطابق واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹا ئون سدرہ خان کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا تھاانچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ حسن زاہد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیاچند روز قبل ملزم نے مزدا گاڑی بے قابو ہونے پر ایک رکشہ کو ٹکر ماری تھی، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں شوہر، بیٹی، ساس اور سسر شامل تھیڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا تھا کہ غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کر کے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع کرنے والے ڈرائیور کسی رعایت کے مستحق نہیں