پولیس اہلکار کو گاڑی تلے کچلنے والا ڈرائیور ڈیفنس سے گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں پولیس اہلکار کو گاڑی تلے کچلنے والا ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق کاہنہ پولیس نے دو روز قبل رنگ روڈ پر سواری کے انتظار میں کھڑے پولیس ملازم کو کار کی ٹکر مار کر ہلاک کرنے ولاے کار سوار نعمان کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شناخت کر کے ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کر کے واقعہ میں استعمال ہونے والی کار برآمد کر کے ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا