نئی وہلی(آئی این پی ) بھارتی پنجاب کی پولیس نے 114سالہ معروف بزرگ ایتھلیٹ فوجہ سنگھ کی ہٹ اینڈ رن حادثے میں ہلاکت کے سلسلے میں 30 سالہ غیر مقیم بھارتی امرپال سنگھ ڈھلوں کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے حادثے میں ملوث فورچونر گاڑی کو بھی برآمد کرلیا ہے۔ یہ کارروائی حادثے کے صرف 30 گھنٹے بعد عمل میں لائی گئی۔پولیس کے مطابق امرپال سنگھ ڈھلوں جالندھر کی تحصیل کرتارپور کے گائوں دسوپور کا رہائشی ہے۔