اسلام آباد(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وفاقی دارالحکومت میں سخت سکیورٹی انتظامات پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد والے اب کہہ رہے ہیں بھائی جان آبنائے ہرمز چھڈو، اسلام آباد کھول دیو! تواڈی مہربانی۔ تفصیل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے آغاز سے جہاں عالمی سطح پر خبروں کی زینت بنا ہوا ہے، وہیں پاکستانی شہری یہاں کیے جانے والے سخت سکیورٹی انتظامات پر نالاں دکھائی دیتے ہیں، جن کا موقف ہے کہ ایران امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور تو تعطل کا شکار ہوگیا لیکن اسلام آباد میں اب بھی سخت سکیورٹی انتظامات کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں، اس پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی دلچسپ تبصرہ کیاہے۔