شامی حکومت نے کرد جنگجوئوں کا مسئلہ حل نہ کیا ہم خود نمٹیں گے:ترکیہ کا انتباہ

انقرہ (آئی این پی )ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے خبردار کیا ہے کہ  اگر شام کی نئی انتظامیہ امریکہ کے اتحادی کرد گروپوں کے بارے میں انقرہ کے خدشات کو دور نہیں کر سکتی ہے جسے وہ "دہشت گرد گروپ" تصور کرتا ہے تو ترکیہ اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدام کرے گا۔فرانسیسی ٹی وی کو  دئیے گئے انٹرویو میں ترک وزیر خارجہ  فیدان نے کہا کہ دمشق میں نئی انتظامیہ کے لیے شام کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور حفاظت کے تحت اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے انقرہ کا ترجیحی آپشن ہے۔