شام میں جنگجوئوں کا ہما پر بھی حملہ، 4 قصبوں پر قبضہ

شامی فوج  کا 200 جنگجوئوں کو مارنے کا دعوی ‘، امریکہ کے شامی فوجی اہداف پر حملے
حلب(آئی این پی)شام میں خانہ جنگی شدت اختیار کر گئی، شام میں حکومت مخالف جنگجوئوں نے حلب اور ادلب کے بعد ہما پر بھی حملہ کر دیا، جنگجو شہر کے اطراف میں چار قصبوں پر قابض ہوگئے۔جنگجو مرکز سے صرف دس کلومیٹر کی دوری پر ہیں، روس نے یوکرین کو شام میں انتشار کا ذمہ دار ٹھہرا دیا، روسی وزارت خارجہ نے کہا شامی جنگجوئوں کو یوکرین سے ڈرونز اور ہتھیار مل رہے ہیں، ماسکو بشار الاسد کے ساتھ کھڑا ہے۔شامی فوج نے شورش زدہ علاقوں میں 200 جنگجوئوں کو مارنے کا دعوی کیا ہے، امریکا نے بھی شامی فوجی اہداف پر حملے کئے، صدر پیوٹن اور ترک صدر طیب اردگان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، شام کی بگڑتی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی