برازیل: بس حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد38 ہوگئی

 برازیلیہ(آئی این پی ) برازیل کے جنوب مشرق علاقے میں مسافر بس اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 38 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں  ادارے کے مطابق برازیل کے جنوب مشرقی علاقے میں  گزشتہ  روز ایک خوفناک بس حادثے میں کم از کم 38 افراد ہلاک ہوگئے، جسے برازیلین صدر نے خوفناک سانحہ قرار دیا۔بس سا ئوپالو سے شمال مشرقی ریاست باہیا کے شہر وٹوریا دا کونکویسٹا جا رہی تھی۔