کراچی(آئی این پی) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشتگرد ہمارے عزائم کو کمزور نہیں کر سکتے۔صوبائی وزیر شرجیل میمن نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردانہ حملے اور 16 جوانوں کے شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشتگردانہ حملے میں جوانوں کی شہادت پر غمزدہ اور افسردہ ہے، اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ہماری قومی خودمختاری، امن و استحکام پر حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود ہم دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ثابت قدم اور پرعزم ہیں۔