190 ملین پاؤنڈ کدھر گئے ، آج جواب دے دو کل گھر چلے جاؤ مریم نواز

 5 سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے، جلاؤ گھیراؤ اور تشدد ہماری سیاست نہیں، میرا احتساب عوام نے کرنا ہے
دل چاہتا ہے  سارے پیسے بچوں پر لگا دیں، وقت آگیا ہے ہر بچہ،بچی سر اٹھا کر چلے گا:گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں  خطاب
لاہور (سپیشل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے  65 فیصد سے زائد نمبر لینے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے نئے بجٹ میں ہونہار سکالر شپ 50ہزار تک بڑھانے، سیکنڈ اور تھرڈ ایئر طلبہ کو بھی ہونہار سکالر شپ دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ 30ہزار سکالر شپ کم ہیں زیادہ ہوناچاہیے۔ حکومت میرا زاتی کاروبار نہیں عوام جواب دہ ہوں۔ برے وقت میں ساتھ دینے ارکان اسمبلی کو بھی ناراض کرکے میرٹ کو یقینی بنایا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس بلکل مفت د ی جائیں گی۔ نوجوانوں کے لئے ترقی کے راستے بنانا ایک ماں کا فرض ہے۔سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر سب کو سکالر شپ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماں باپ کی دعائیں کے طفیل آج وزیر اعلیٰ بنی ہوں۔ مجھے اپنے بچوں پر بے حد فخر ہے، سب کو مبارک ہو، آج بہت خوشی ہو رہی ہے۔ ہونہارسکالر شپ پاکستان کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا سکالر شپ پروگرام ہے۔ہونہار بیٹے اور بیٹیوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا  گارڈ آف آنر طلبہ کی قابلیت اور محنت کا اعتراف ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار سکالر شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر رانا سکندر حیات، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید اور انکی پوری ٹیم کو دل کی گہرائی سے شاباش دیتی ہوں۔ یہ تمام بیٹیاں ہمارا فخر ہیں،یہاں تمام ٹاپر لڑکیاں ہیں، لڑکیاں کسی میدان میں پیچھے نہیں‘انہوں نے کہا   190 ملین پاؤنڈ کدھر گئے ، آج جواب دے دو کل گھر چلے جاؤ، سوال یہ نہیں یونیورسٹی کیوں بنائی ، سوال ہے کیسے بنائی ؟۔ 5 سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے، جلاؤ گھیراؤ اور تشدد ہماری سیاست نہیں، میرا احتساب عوام نے کرنا ہے۔