اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں امن و امان کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی۔وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ملکی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس کے علاوہ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ملک میں امن و امان کے لئے جانے والے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ہے۔