میلان کے مالپینسا ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 پر بدھ کی صبح 11 بجے ایک شخص نے چیک ان ایریا میں آگ لگا دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
واقعے کے بعد ایئرپورٹ کو جزوی طور پر خالی کرایا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان نے ڈیجیٹل اسکرینز پر بھی حملہ کیا۔ ایئرپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق، حراست کے بعد صورتحال پر قابو پا لیا گیا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم، اس واقعے کے سبب مسافروں کو پروازوں میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔