بچی سے غیراخلاقی حرکتیں کرنیوالاملزم فائرلگنے سے زخمی

تلونڈی(خصوصی رپورٹ)ظہیر آباد کالونی میں 10 سالہ بچی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کرنیوالا ملزم اپنے ہی پسٹل سے فائر لگنے سے زخمی ہوگیا ، متاثرہ بچی اپنی پھوپھو کے گھر جا رہی تھی کہ ملزم ریاست نے گلی میں اکیلا پا کر اس سے غیر اخلاقی حرکات کیں ، تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کیا اور پولیس ٹیم نے چھاپہ مارا تو ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے جلد بازی میں اپنے نیفے سے پسٹل نکالا، مگر گولی چل گئی جوملزم کے مخصوص اعضا پر لگی جسے حراست میں لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز بلھے شاہ ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا۔