حوثی بہت بری حرکتیں کر رہے ہیں، یہ اچھی بات نہیں: صدر ٹرمپ

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے   حوثی بہت بری حرکتیں کر رہے ہیں، یہ اچھی بات نہیں جبکہ  انتہا پسند بائیں بازو کے احمق کہہ رہے ہیں کہ چین اور روس ایران کی مدد کر رہے ہیں، مجھے بالکل یقین نہیں کہ وہ ایسا کر رہے ہیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے   انہوں نے کہا  ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں امریکا شاید کچھ زیادہ آگے بڑھ گیا تھا، اب ہمیں معلوم ہی نہیں ہو پارہا کہ آخر ہم کس سے بات کر رہے ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ اب کوئی بھی ایران کا صدر نہیں بننا چاہتا،کوئی ممکنہ امیدوار بھی صدر کا عہدہ نہیں لینا چاہتا۔ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کی تمام فضائیہ اور تمام بحری جہاز تباہ ہونے کا دعوی بھی دہرایا اورکہا کہ ایران اپنی پوری فضائیہ اور اپنے تمام 159 بحری جہازوں کو کھو چکا ہے۔