چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ سے باپ، بیٹا گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ چوکی چوپت کے کاشتکار رائے کے کاشتکار رمضان نے اپنی بیٹی کا رشتہ طے کیا جس کا فخری اور شاہد کاٹھیا نے برا منایا اور اپنے چھ ساتھیوں کے ہمراہ محمد رمضان کے گھر پر دھاوا بولتے ہوئے فائرنگ کرکے رمضان اور اس کے بیٹے فخر کو شدید زخمی کرکے اس کی بیٹی کو اغوا کرنے کی کوشش کی جسے دیہاتیوں نے ناکام بنادی۔ پولیس نے آٹھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا